کوئٹہ کے رہائشی جان محمد نے مردم شماری کےعملے کو چکرا کررکھ دیا۔
کوئٹہ کے رہائشی جان محمد نے مردم شماری کے عملے کو چکر کر رکھ دیا،جان محمد کی3بیویاں اور33بچے ہیں مردم شماری کا عملہ فارم بھرتے ہوئے جگہ ختم ہونے کے باعث کمشنر کو مداخلت کرناپڑی۔تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے رہائشی کے گھر جب مردم شماری کا عملہ پہنچا تو وہ چکرا کر رہ گیا، بچوں کی تعداد پوچھنے پر جان محمد نے بتایا کہ اس کے بچوں کی تعداد 33 ہے اور تین بیویاں ہیں۔مردم شماری عملے کو کوئٹہ کے رہائشی نے آگاہ کیا کہ اس کے 10 بچے اور 23 بیٹیاں جبکہ تین بیویاں ہیں جو اس کے ساتھ ہی رہائش پذیر ہیں۔ مردم شماری کے فارم میں اتنے بچوں کے اندراج کا خانہ موجود نہیں تو ٹیم نے کمشنر کوئٹہ کو آگاہ کردیا۔