faislabadمیں نامعلوم افرادنےسڑک کنارے سوئےبچےسمیت3افراد کوتیزدھارآلے سےقتل کردیا
فیصل آباد کے مدینہ ٹاؤن میں تہرے قتل کی لرزہ خیز واردات میں نامعلوم افراد نے سڑک کنارے سوئے بچے اور دیگر دو افراد کو تیز دھارے آلے سے گلے کاٹ کرقتل کردیا۔ واردات کے بعد ملزمان فرار ہوگئے۔ تہرے قتل کی واردات کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور لاشوں کو تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کردیا۔
تین افراد کے قتل پر علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا۔ پولیس کے مطابق جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے قتل کی واردات کی تفتیش شروع کردی گئی ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ سڑک کنارے سوئے تین افراد کو قتل کرنے کی وجوہات سامنے نہیں آسکیں۔ پولیس کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کیلئے کوششیں شروع کردی گئی ہیں۔b