گھوٹکی میں ریاضی جبکہ لاڑکانہ میں فزکس کا پرچہ آوٹ۔ حل شدہ پرچے کی قیمت صرف 100 روپے۔
سندھ میں انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کے دوران نقل کے ساتھ پیپرآوٹ ہونا بھی معمول بن چکا ہے۔ لاڑکانہ میں آج ہونیوالا گیارویں جماعت کا فزکس کا پرچہ آوٹ ہوگیا۔ تعلیم دشمن عناصر امتحانی مراکز کی حدود میں دفعہ ایک سوچوالیس نافذ ہونے کے باوجود دو سوروپے میں فوٹوکاپی کی دکانوں پر آؤٹ ہونیوالا پرچہ فروخت کرتے رہے گھوٹکی میں گیارہوں جماعت کا ریاضی کا پرچہ آؤٹ ہو گیا۔ انتظامیہ کی نااہلی سے حل شدہ پرچہ فوٹ اسٹیٹ کی دکانوں پربا آسانی سو سے ایک سو پچاس روپے میں ملتا رہا۔ محکمہ تعلیم کی جانب سے نقل کو کنڑول کرنے کیلئے بنائی گئی چھاپہ مار ٹیمیں بھی نقل روکنے میں ناکام نظر آئیں۔ امتحانی مراکز میں تعینات عملہ اور پولیس اہلکار نقل روکنے کے بجائے خاموش تماشائی کا کردار ادا کرتے رہے۔