نواز شریف کے معالج کو دل کا دورہ
نواز شریف کا معائنہ کرنے والے پمز اسپتال کی پانچ رکنی میڈیکل ٹیم کے سربراہ ڈاکٹر اعجاز قدیر کو دل کا دورہ پڑ گیا۔ذرائع پمز کے مطابق ڈاکٹر اعجاز قدیر کی گذشتہ رات طبیعت بگڑ گئی تھی اور وہ گذشتہ رات سے کارڈیک سینٹر میں زیر علاج ہیں۔ذرائع کا بتانا ہے کہ ڈاکٹر اعجاز قدیر کو اس سے پہلے بھی ہارٹ اٹیک ہو چکا ہے اور انہیں دو اسٹنٹس پہلے ہی ڈالے جا چکے ہیں۔