وزیر اعظم کی حمید ہارون کو آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی کا صدر جبکہ دیگر عہدہ داروں کو منتخب ہونے پر مبارکباد

وزیر اعظم عمران خان نے حمید ہارون کو آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی کا صدر جبکہ دیگر عہدہ داروں کو منتخب ہونے پر مبارکباددی ہے . اسلام آباد سے جاری تہنیتی بیان کے مطابق وزیر اعظم نے اے پی این ایس کی ایگزیکیٹیو کمیٹی کو بھی منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے ۔ وزیر اعظم نے کہا ہے کہ حمید ہارون، سرمد علی ،رمیزہ نظامی، ممتاز طاہر، منیر گیلانی ، شہاب زبیری جیسے سینئر افراد کا انتخاب انکی قائدانہ صلاحیتیوں اور صحافتی برادری کی جانب سے ان پر اعتماد کا مظہر ہے ۔ عمران خان نے کہا کہ امید ہے نو منتخب قیادت صحافی برداری کے مسائل کے حل خصوصا انڈسٹری کی پائیدار بنیادوں پر ترقی و استحکام میں اہم کردار ادا کرے گی