ایشیا کپ کے اختتام کے ساتھ ہی انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ون ڈے انٹرنیشنل رینکنگ جاری کر دی
آئی سی سی کی ون ڈے انٹرنیشنل رینکنگ میں ویراٹ کوہلی کے ایشیا کپ نہ کھیلنے کی وجہ سے پوائنٹس کم ضرور ہوئے لیکن ابھی بھی وہ پہلے نمبر پر براجمان ہیں،،،بھارت کے قائم مقام کپتان روہت شرما نے ریکنکنگ میں بابرا عظم سے دوسرا نمبر چھین لیا ہے، بابر اعظم چار درجے تنزلی کے ساتھ چھٹے نمبر پر چلے گئے ہیں، پاکستان کے جنید خان اور امام الحق کی رینکنگ میں بہتری آئی ہے ، امام الحق 15 درجے بہتری کے ساتھ 27 ویں نمبر پر آگئے ہیں جبکہ شعیب ملک 12 درجے بہتری کے ساتھ 42 نمبر پر پہنچ گئے ہیں ، باؤلنگ میں جنید خان کا 30 واں نمبر ہے،آل راؤنڈر کی رینکنگ میں افغانستان کے راشد خان نے بنگلا دیش کے شکیب الحسن سے پہلی پوزیشن چھین لی ہے،دوسری جانب ٹیم رینکنگ میں انگلینڈ پہلے نمبر ہے جبکہ پاکستان کی رینکنگ میں پانچویں پوزیشن برقرار ہے۔