افغان طالبان نےقندوزمیں3مسافر بسوں کو روک کر کم ازکم16مسافروں کو قتل230کواغوا کرلیا
شمالی افغانستان کے ضلع قندوز میں طالبان نے ایک کارروائی کے دوران تین مسافر بسیں روک کر ان میں سوار دو سو تیس سے زیادہ افراد کو اغوا کر لیا ،،اغوا کاروں نے کچھ دیر بعد اغوا کیے گئے افراد میں سے ڈیڑھ سو کو چھوڑ دیا جبکہ پینتالیس افراد ان کے قبضے میں ہیں ،افغان طالبان نے کچھ دیر بعد اغوا کیے گئے افراد میں سے سولہ کو قتل کر دیا ،،اس سے قبل آج صبح افغان طالبان نے قندوز پولیس کے ایک سینئر افسر کو اغوا کر لیا تھا ،،قندوز شمالی افغانستان کا جنگ زدہ دارالحکومت ہے جہاں حکومتی رٹ نہ ہونے کے برابر ہے ،،شمالی اتحاد کے سربراہ عبداللہ عبداللہ کا اس شہر میں کافی اثر ورسوخ ہے جنہوں نے ملا منصور کی ہلاکت کے بعد انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ طالبان سے کسی قسم کے مذاکرات نہیں کیے جانے چاہیے