دعا زہرہ اور نمرہ کاظمی کیس،: عدالت کا آئی جی سندھ کو عہدے سے ہٹانے کا حکم
کراچی سے لاپتا ہوکر صوبے سے باہر پہنچنے والی نمرہ کاظمی اور دعا زہرہ کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے آئی جی سندھ کو عہدے سے ہٹاتے ہوئے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو دوسرا افسر تعینات کرنے کا حکم دے دیا۔سندھ ہائی کورٹ کے دو رکنی بینج نے دعا زہرہ اور نمرہ کاظمی کی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت کی، آئی جی سندھ کامران فضل اور ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن عدالت میں پیش ہوئے۔اس موقع پر دعا زہرہ اور نمرہ کاظمی کے اہلخانہ بھی عدالت میں موجود تھے جبکہ نمرہ کاظمی اور اس کے شوہر کو پولیس نے عدالت میں پیش کیا۔
عدالت نے ریمارکس دیے کہ ہم پہلے نمرہ کاظمی کا کیس سنیں گے۔