ہم یوکرین کو ایسے میزائل نہیں دیں گے جو روس تک پہنچ سکتے ہوں۔جو بائیڈن
امریکی صدر جو بائیڈن نے کیف کی جانب سے بار بار مطالبات کے باوجود یوکرین کو روس تک پہنچنے کی صلاحیت کے حامل طویل فاصلے تک ہدف کو نشانہ بنانے والے میزائل سسٹم کی فراہمی کو مسترد کر دیا ہے۔ بائیڈن نے ڈیلاویئر میں ویک اینڈ سے وائٹ ہاؤس واپس آنے کے بعد صحافیوں کو بتایا کہ ہم یوکرین کو ایسے میزائل نہیں دیں گے جو روس تک پہنچ سکتے ہوں۔