گورنر پنجاب نے انتخابات کی تاریخ کے حوالے سے الیکشن کمیشن کو جواب دے دیا
گورنر پنجاب نے خط کے جواب میں کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کو شفاف، منصفانہ طریقے سے حالات کا جائزہ لے کر آگے بڑھنا ہے، ملکی موجودہ سکیورٹی اور اقتصادی صورتحال کو سامنے رکھا جائے۔ گورنر بلیغ الرحمان نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن موجودہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے تمام سٹیک ہولڈر سے مشاورت کرے، خط کی کاپی سپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان کو بھی بھجوا دی گئی ہے۔