ایران کی پاکستان کو 18 ارب ڈالر جرمانہ کرنے کی دھمکی
ایران نے پاکستان کو خبردار کیا ہےکہ کہ وہ 2024 تک اپنی سرزمین میں ایران-پاکستان (آئی پی) گیس لائن منصوبے کا ایک حصہ تعمیر کرے یا 18 بلین ڈالر کا جرمانہ ادا کرنے کے لیے تیار رہے۔ وزارت توانائی کے ایک سینئر اہلکار نے بتایا ہے کہ تہران میں حکام نے تقریباً تین ہفتے قبل پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے سرکاری وفد کو یہ اطلاع دی ہے۔ دورے کے دوران ایرانی حکام کا کہنا تھا کہ ایران پر امریکی پابندیاں غیر قانونی ہیں اور نظرثانی شدہ معاہدے کے تحت پاکستان فروری تا مارچ 2024 تک اپنی سرزمین میں پائپ لائن بچھانے کا پابند ہے