سال دوہزارسترہ کا آغاز ترکی کوخون خون کرگیا استنبول میں سانتاکلازکا روپ دھارے مسلح دہشتگرد نےایک نائٹ کلب میں گھس کرانتالیس افرادکوموت کی گھاٹ اتاردیا
ترکی کے سب سے بڑے شہر استنبول کو سال نو کے موقع پر دہشتگردی کا نشانہ بنادیا گیا، سانتا کلاز کا روپ دھارے ایک مسلح شخص نے رینا نائٹ کلب میں گھس کر وہاں موجود افراد پر اندھا دھند فائرنگ کردی,حملے کے وقت نائٹ کلب میں سات سو افراد موجود تھے،جن میں سے کچھ نے جان پچانے کیلئے آبنائے بوسفورس میں چھلانگ لگا دی،، حملہ آور کارروائی کے بعد فرار ہوگیا،وزیر داخلہ نے دہشتگرد کارروائی میں انتالیس افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے، جن میں ایک پولیس اہلکار اور سولہ غیرملکی بھی شامل ہیں،، حملہ آور کی تلاش جاری ہے،صدر طیب اردوان نے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے، دوسری جانب نیٹو سیکرٹری جنرل کے علاوہ امریکا، برطانیہ، فرانس اور جرمنی نے نائٹ کلب پر حملے میں ہونے ہلاکتوں کر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے