کے پی کی طرح بلوچستان کی عوام بھی چپل کباب کی خاصی شوقین ہے,
پشاور کی طرح کوئٹہ میں بھی چپلی کباب بڑے شوق سے لوگ کھاتے ھیں.اور کوئٹہ میں بھی چپلی کباب روایتی اور مشہور خوراک ھے. طوغی روڈ پر تیس سال سے قائم چپلی کباب کی یہ دکان کوئٹہ کی قدیم اور مشہور دکان ھیے. اس دکان پر چپلی کباب کے شوقین بڑی تعداد میں آتے ھیں. اس حوالے سے عوام کا کہنا ہے کہ کوئٹہ میں چپلی کباب کا زیادہ تر استعمال سردیوں کے موسم میں ھوتا ھے کیونکہ یہ گرم ترین خوراک ھے اور اس میں بہت سے مصالحہ جات بھی استعمال ھوتے ھیں.دوسری جانب شہریوں نے شکوہ کیا ہے کہ چپل کباب میں کچھ کچھ ناقص مصالحہ جات کی بھی ملاوٹ ہوتی ہے جس کے باعث اس کے ذائقے میں بھی فرق پڑتا ہے۔۔۔ اس لیے دکانداروں کو بھی یہی کہا جاتا ہے کہ اس کی تیاری میں خیال رکھا کریں۔ دوسری جانب دکانداروں نے کہا ہے کہ سب کچھ عوام کے سامنے تیار کیا جاتا ہے اور عوام کی پسند ناپسند کو مدنظر رکھ کر ہی تیاری کی جاتی ہے۔ چپل کباب کوئٹہ کی سوغات جہاں یہ عوام کی لذیذ غذا ہے وہیں اکثریت کا ذریعہ معاش بھی ہے۔ اس لیے شہر میں چپل کباب کی دکانیں بڑھتی جا رہی ہیں