بھارت میں شدید گرمی سے گزشتہ 48گھنٹوں کے دوران ہیٹ سٹروک سے74افراد ہلاک
بھارت میں گزشتہ 48گھنٹوں کے دوران شدید گرمی اور ہیٹ سٹروک سے74افراد ہلاک ہوگئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت میں شدید گرمی کی لہر جاری ہے، ہیٹ ویو سے ہلاکتیںبھارتی ریاستیں نئی دلی ، پنجاب ، ہریانہ ، چندی گڑھ، یوپی ، مدھیہ پردیش، بہار ، اڑیسہ، اور جھاڑکھنڈ میں ہوئیں ۔بھارتی میڈیا نے بتایا کہ 48گھنٹوں میں ہیٹ سٹروک سے اموات کی تعداد74 ہوگئی ہے، ہیٹ سٹروک سے ہلاک ہونیوالوں میں انتخابی عملے کے25 اہلکار بھی شامل ہیں۔دوسری جانب بھارتی محکمہ موسمیات نے 10ریاستوں میں ہیٹ ویو کی پیش گوئی کی ہے جبکہ مشرقی بھارت میں موجودہ گرمی کی لہر مزید 2 دن تک جاری رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔