وزیر اعظم نواز شریف اور کلثوم نواز کی شادی کی چھیالیسویں سالگرہ کے موقع پر انکی صاحبزادی مریم نواز نے اپنے والدین کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا
ٹوئیٹر پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے اپنے والدین کی شادی کی چھیالیسویں سالگرہ کے موقع پر تصاویر جاری کی ہیں۔ مریم نواز کا کہنا ہے کہ پیارکی ہر کہانی خوبصورت ہوتی ہے مگر میرے والدین کی کہانی میری پسندیدہ ہے۔ مریم نواز کا کہنا ہے کہ دنیا کے بہترین جوڑے کو شادی کی چھالیسویں سالگرہ مبارک ہو۔۔ تصاویر میں میرے بڑے بھائی حسین جو میرے والدین کی پہلی اولاد تھے اپنے والدین کی گود میں موجود ہیں۔ انکا کہنا ہے کہ دنیا میں والدین سے بڑھ کر کوئی چیز مثالی نہیں ہوتی