سرگودھا میں پکا ڈیرہ درگاہ پر گدی کا خونی تنازع خواتین سمیت بیس افراد کی جان لے گیا
سرگودھا میں گدی کے تنازعے پر دل دہلا دینے والا واقعہ۔۔ چک پچانوے شمالی میں درگاہ کے پیر نے چاقووں اور ڈنڈوں کے وار سے بیس مریدوں قتل کردیا،،، جاں بحق ہونے والوں میں چار خواتین بھی شامل ہیں۔ دربار میں میلہ جاری تھا، سفاک قاتل گدی نشین نے پہلے نشہ آور چیز پلائی پھر ڈنڈوں اور خنجروں کے وار سے مریدوں کو قتل کیا،،، قتل کئے گئے11افراد کا تعلق سرگودھا ،2 کا اسلام آباد ،2 کا تعلق لیہ، ایک کا میانوالی ، ایک اور شخص کا تعلق پیر محل سے ہے،،، قتل ہونے والوں میں ایک ہی خاندان کے پانچ افراد بھی شامل ہیں، تین مریدوں نے شدید زخمی حالت میں بھاگ کر جان بچائی،، جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا،،، واقعہ کے کے بعد پولیس نے دربار بند کرا دیا،،، لاشوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا، پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق جاں بحق افراد کے سر پر ڈنڈوں اور چھریوں کے وار کے نشانات پائے گئے،،، تمام افراد کو نشہ آور اشیا کھلا کر بے ہوشی کی حالت میں قتل کیا گیا۔۔۔ لاشوں کو ورثا کے حوالے کردیا گیا،،، درگاہ علی محمد گجر2سال قبل آبادی سےدورتعمیرکیاگیاتھا، مقامی افراد کے مطابق عبدالوحید مہینے میں ایک دو بار دربار پر آتا اور مریدوں پر تشدد کے ساتھ ساتھ انہیں برہنہ کر کے آگ بھی لگاتا تھا،،،