افغانستان: ناجائز مراسم کے الزام پر جوڑے کو 50-50کوڑے مارے گئے

افغانستان کے صوبہ غور میں ناجائز مراسم کے الزام پر مقامی عدالت نے جوڑے کو سزا سنا دی۔ دونوں کو 50-50کوڑے مارے گئے۔ ٹی وی فوٹیج میں دکھایا گیا ہے پگڑی پہنے ایک جج ہجوم کے سامنے دونوں کو کوڑے مار رہا ہے۔ خاتون نے برقعہ اوڑھ رکھا ہے اور وہ خاموشی سے زمین پر بیٹھی ہے۔ گورنر کے ترجمان سیما جوندا نے کہا شریعت کے تحت سزا دی گئی۔ یہ دوسروں کیلئے سبق ہے۔ ایک مقامی جج نے کہا سزا آئینی اور کریمنل لا کے تحت ہے۔