پوسٹ ملک کے قوانین کے خلاف نہ ہو تو یہ اظہارِ رائے کی آزادی ہے۔ بیرسٹر سیف
مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر بیرونِ ملک سے پوسٹ کرنے پر کوئی پابندی تو نہیں۔ بیرسٹر سیف نے کہا کہ پوسٹ ملک کے قوانین کے خلاف نہ ہو تو یہ اظہارِ رائے کی آزادی ہے، ایوب خان کے دورِ حکومت میں سیاسی جماعتوں پر پابندی لگی تھی، یحییٰ خان کے دور میں جنگ ہوئی ملک دو لخت ہوا۔مشیرِ اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا کہ کوئی واقعہ ہوتا ہے تو بطور ملک کے سربراہ صدر پر ہی ذمہ داری آئے گی۔