شہداد کوٹ:کرنٹ لگنے سے 2 معصوم بھائی جاں بحق
صوبہ سندھ کے علاقے شہداد کوٹ کے ہیرآباد محلہ میں بجلی کا کرنٹ لگنے سے 2 بھائی جاں بحق ہوگئے۔جاں بحق ہونے والوں میں 4 سالہ علی اور 2 سالہ اشفاق شامل ہیں۔بچوں کے والد نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ گھر کی دیوار میں لگی ہوئی لوہے کی راڈ میں کرنٹ آنے کی وجہ سے واقعہ پیش آیا۔واقعہ کے بعد گھر میں کہرام مچ گیا اور شہریوں کی بڑی تعداد جمع ہوگئی، اس موقع پر ہر آنکھ اشک بار تھی۔