اسلام آباد،لاہور، گوجرانوالہ، سرگودھا، ساہیوال ڈویژن، ہزارہ ڈویژن اور کشمیر میں کل گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے
محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہو جائے گا، ماہرین کا کہنا ہے کہ راولپنڈی اسلام آباد، بالائی پنجاب ، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، ساہیوال ڈویژن، ہزارہ ڈویژن سمیت ، خیبرپی کے اور کشمیر سمیت کئی علاقوں میں بارش کا امکان ہے،اس کے علاوہ منگل سے جمعہ کے دوران پنجاب، خیبر پی کے اور کشمیر میں اکثر مقامات پرگرج چمک کیساتھ موسلادھار بارش کی پیشنگوئی کی گئی ہے، آئندہ تین سے چار روز کے دوران ملک کےگلگت بلتستان سمیت شمالی علاقوں موسم خشک رہے گا، اگلے چوبیس گھنٹوں میں کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت پنتیس، لاہور اور پشاور میں اٹھاتیس،ملتان، حیدرآباد، کوئٹہ اور گلگت میں انتالیس ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کی توقع ہے، جبکہ فیصل آباد میں آج سب سے زیادہ گرمی پڑے گی، جہاں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت چالیس تک رہے گا