امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عدالتی احکامات کے بعد سات مسلم ممالک کے شہریوں پر عائد سفری پابندیاں واپس لے لی،
غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سات مسلم ممالک ایران، شام، عراق، یمن، لیبیا، صومالیہ اور سوڈان کے شہریوں پر امریکا داخلے کی پابندی واپس لے لی ہے،اس حوالے سے ترجمان ہوم لینڈ سیکیورٹی کا کہنا تھا کہ پابندی ختم کرنے کا فیصلہ ریاست واشنگٹن کی عدالت کے حکم کے بعد کیا گیا ہے، جن افراد کے ویزوں کی تاریخ ابھی باقی ہے وہ اب امریکا میں داخل ہوسکتے ہیں، امریکی صدر نے صدارت کے عہدے پر فائز ہونے کے بعد سات مسلم ممالک پر ستائیس جنوری کو پابندی عائد کی تھی جس کے خلاف امریکا بھر میں احتجاج کا سلسلہ شروع ہوا تھا جبکہ دیگر عالمی رہنماؤں کی جانب سے بھی ٹرمپ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔