اسلام آباد میں ناکے پر پولیس اہلکاروں کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے نوجوان کی پوسٹ مارٹم رپورٹ جاری کر دی گئی ہے
اسلام آباد میں پولیس کی فائرنگ سے جاں بحق ہونےوالے کار سوار تیمورریاض کی پوسٹ مارٹم رپورٹ نے پولیس کا بھانڈا پھوڑ دیا۔ رپورٹ کے مطابق پولیس اہلکاروں نےمقتول کو پیچھے سے نہیں سائیڈ سے نشانہ بنایا،،مقتول کو گولی الٹی سائڈ پر کنپٹی پر لگی۔ رپورٹ کے مطابق تیمورریاض کا قتل ٹارگٹڈ لگتا ہے۔ ،،،پولیس نے کیس کی تفتیس ہومی سائیڈ یونٹ کوبھجواد ی ہے،، ملزم پولیس اہلکاروں کی گرفتاری کیلئے سات ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں ۔ تفتیشی افسروں نے لڑکی ماہین کا بیان ریکارڈ کرلیا ہے،، بیان اور میڈیکل کے بعد ماہین کو گھر جانے کی اجازت دے دی گئی ہے ،،تاہم اسے شامل تفتیش رکھا جائےگا ،،،دوسری جانب ذرائع کےمطابق پولیس اہلکار سمیع اللہ نے تیمور پر فائرنگ کے بعدسرکاری اسلحہ تھانے میں جمع کرایا تھا ،