لاہور کے علاقے شاہدرہ میں چند روز قبل احتجاج کرنے والی خواتین پر پولیس تشدد کی فوٹیج منظر عام پر آ گئی۔
لاہور کے علاقے شاہدرہ ٹاؤن میں احتجاج کرنے والی خواتین بنی پولیس اہلکاروں کے تشدد کا نشانہ۔۔ خواتین کا کہنا ہے کہ قبضہ مافیا کے خلاف احتجاج کے لئے سڑکوں پر نکلے تو سادہ کپڑوں میں ملبوس اہلکاروں نے تشدد شروع کر دیا۔۔ فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سادہ کپڑوں میں ملبوس پولیس اہلکار احتجاج کرنے والے مرد، اور، خواتین کو کتنی بے دردی سے پیٹ رہے ہیں۔۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے مظاہرین منشیات کے کاروبار میں ملوث تھے۔۔ وقت نیوز پر پولیس اہلکاروں کے تشدد کی خبر چلنے کے بعد ایس پی سٹی نے محکمانہ کارروائی کرتے ہوئے اے ایس آئی راشد، اور، کانسٹیبل ارشد کو معطل کر دیا