ایرانی صدر کا اسرائیلی حکومت کے لئے حیران کن پیغام
ایران کے صدر مسعود پیزشکیان نے کہا کہ اسرائیل جنگ بندی پر راضی ہوجائے تو ایران کی جانب سے جوابی کارروائی میں نرمی ہوگی۔ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق صدر مسعود پیزشکیان نے کہا اگر اسرائیل جنگ بندی قبول کرتا ہے اور خطے میں جاری مظلوم لوگوں کے قتل سے رکتا ہے تو اس سے ایران کی جوابی کارروائی کی شدت کم ہو سکتی ہے۔مسعود پیزشکیان نے مزید کہا ایران اپنی خودمختاری و سلامتی کے خلاف کسی بھی جارحیت کو بغیر کسی وجہ کے نہیں چھوڑے گا۔خیال رہے اسرائیل نے 26 اکتوبر کو ایران کی فوجی تنصیبات پر بمباری کی تھی، اسرائیل نے کہا تھا کہ یکم اکتوبر کو ایران کی طرف سے اسرائیل پر کئے گئے جوابی حملوں کے سلسلے میں یہ جوابی کارروائی کی گئی ہے۔