روس نےشام میں زہریلی گیس کےحملےکوخوفناک جرم قراردےدیا,شامی حکومت کاکیمیائی ہتھیاروں کےحملےمیں ملوث ہونےسےانکار
روسی حکومت کے ترجمان دمتری پیسکوف کا کہنا ہے کہ ادلب میں زہریلی گیس کے حملے میں روس کے ملوث ہونے کے امریکی الزامات کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔ زہریلی گیس سے حملہ سنجیدہ معاملہ ہے اس لیے کسی پر انگلی اٹھانے سے پہلے ذمہ دار کو تلاش کرنا چاہیے, ترجمان روسی حکومت نے شامی فوج پر زور دیا کہ وہ اس بات کو یقینی بنائے کہ کیمیائی ہتھیار دہشت گردوں کے ہاتھ نہ لگیں۔ انہوں نے مقامی امدادی اداروں کی جانب سے روس پر کیمیائی ہتھیاروں کے حملے کے الزامات کو ماننے سے صاف انکار کر دیا,ادھر شام نے بھی ادلب میں کیمیائی ہتھیاروں کے حملے میں ملوث ہونے سے انکار کر دیا ہے, شامی وزیرخارجہ ولید المعلم نے ادلب کے علاقے خان شیخون میں زہریلی گیس کے حملے کی بین الاقوامی تحقیقات کے لیے شرائط بھی عائد کر دیں, انہوں نے کہا کہ اس معاملے کو سیاسی نہ بنایا جائے اور معاملے کی تحقیقات کا آغاز دمشق سے کیا جائے, انہوں نے کہا حکومت اس وقت کیمیائی حملے کی بین الاقوامی تحقیقات کی اجازت دے گی جب ان کے تحفظات سنے جائیں گے