اگر بانی کے 2مطالبات تسلیم نہ ہوئے تو بانی سول نافرمانی کا آغاز کر دیں گے۔ علیمہ خان
بانی پاکستان تحریک انصاف کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ بانی نے دو مطالبات رکھے ہیں۔اڈیالا جیل راولپنڈی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے بانی پی ٹی آئی کے مطالبات سے متعلق بتایا اور کہا کہ سپریم کورٹ کے ججز کی سربراہی میں جے آئی ٹی بنائی جائے، جو 9 مئی اور 26 نومبر کے سانحات کی تحقیقات کرے۔ تمام گرفتار لوگوں کو رہا کیا جائے۔ علیمہ خان کا کہنا تھا کہ اگر مطالبات تسلیم نہیں ہوئے تو بانی سول نافرمانی کا آغاز کر دیں گے۔