پاک چین مشترکہ فوجی مشقیں واریئر سکس اختتام پذیر ہوگئیں، آئی ایس پی آر
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک چین مشترکہ فوجی مشقیں کھاریاں کے قریب اختتام پذیر ہوگئیں، مشقوں واریئر سکس میں دونوں ممالک کی اسپیشل فورسز کے دستوں نے حصہ لیا، مشترکہ مشقیں چار ہفتےتک جاری رہیں۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مشقوں میں ایک دوسرے کےتجربات سے استفادہ حاصل کیا گیا، اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی آئی جی ٹریننگ لیفٹیننٹ جنرل شیرافگن تھے۔