تعلقات ختم ہونے سے قطر اپنی بیاسی فیصد خلیجی درآمدات سے محروم جائیگا
قطر اور خلیجی ممالک کے درمیان بہترین تجارتی تعلقات تھے ،،، جبکہ یہ تجارتی تبادلے عرب میں ہی صرف چوراسی فیصد کے قریب ہیں 2016ء میں قطر اور عرب ممالک کے درمیان تجارتی تبادلے کی مجموعی مالیت تقریبا 45 ارب قطری ریال تھی،، جس میں خلیجی ممالک اور قطر کے درمیان تبادلے کی مالیت 37.9 ارب قطری ریال رہی،، قطری وزارت کی معلومات کے مطابق قطر اور خلیجی ممالک کے درمیان تجارتی تبادلے میں امارات اور سعودی عرب کا حصہ تقریبا بیاسی فیصد ہے جب کہ قطر اور عرب ممالک کے درمیان تجارتی تبادلے میں امارات اور سعودی عرب کا حصہ تقریبا سترہ فیصد ہے،، تجارتی تبادلے میں کویت تقریبا فیصد کیساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔ اس کے بعد بحرین اور عمان دونوں پانچ فیصد کے ساتھ چوتھی پوزیشن رکھتے ہیں،، گزشتہ برس قطر اور دنیا بھر کے ممالک کے درمیان تجارتی تبادلے کا حجم 324 ارب قطری ریال رہا ،، جس میں چودہ فیصد عرب ممالک اور بارہ فیصد خلیجی ممالک کا تھا۔