پیرس اولمپک گیمز 2024ء میں گولڈ میڈل جیتنے والی خاتون مرد نکلی، میڈل واپسی کا مطالبہ
الجیریا کی خاتون باکسر ایمان خلیف کی میڈیکل رپورٹ لیک ہو گئی‘سوشل میڈیا پر ایمان خلیف سے گولڈ میڈل واپس لینے کا مطالبہ زور پکڑ گیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق 25 سالہ باکسر کا رپورٹ میں مرد ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ایمان خلیف نے رواں سال پیرس اولمپک گیمز 2024ء میں بطور خاتون طلائی تمغہ جیتا تھا اور وہ ایونٹ کے دوران اپنی جسمات کی وجہ سے خبروں کی زینت بنی رہی تھیں۔ایمان خلیف کی میڈیکل رپورٹ لیک ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر بھی سامنے آ گئی جس کے بعد اب ان سے سونے کا تمغہ واپس لینے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق لیک ہونے والی میڈیکل رپورٹ میں طبی حوالے دیے گئے ہیں۔واضح رہے کہ پیرس اولمپکس کے ویمن باکسنگ ایونٹ میں اٹلی کی اینجلا کیرنی نے الجیریا کی باکسر ایمان خلیف کے خلاف پہلے راؤنڈ کے صرف 46 سیکنڈز کے بعد ہی لڑنے سے انکار کر دیا تھا۔اینجلا کیرنی کا کہنا تھا کہ یہ نا انصافی ہے کیوں کہ اْن کے خیال میں الجیرین حریف خاتون باکسر کے معیار پر پورا نہیں اْترتیں۔