افواج پاکستان کی قربانیوں سے ہی ہم آزاد و خود مختار ہیں۔ جی کیوایم
آج یعنی 6ستمبر کا دن اپنی جرا تمند ‘ جانباز اور جانثار افواج پاکستان کے شہدائے جنگ ستمبر کی قربانیوں کے اعتراف و تحسین کا ہی نہیں بلکہ اپنی مسلح افواج کے بے مثال پیشہ ورانہ کردار اور لازوال خدمات کو سراہنے اور اپنی افواج پر اعتماد ‘ اعتبار وفخر کی تجدید کا دن ہے ۔ یہ بات گجراتی قومی موومنٹ کے چیئرمین گجراتی سرکار عرفان سولنگی عرف پٹی والا ‘ سینئر وائس چیئرمین طارق صدیقی ‘ رہنما شعبہ خواتین ارم رحیم عبداللہ ‘ انفارمیشن سیکریٹری عمران چنگیزی و دیگر نے گجراتی قومی موومنٹ کی جانب سے یوم دفاع کے موقع پر منعقدہ تقریب بعنوان ” ہمیں پیار ہے پاکستان سے اور اعتماد وفخر ہے اپنے محافظوں پر “ کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔ مقررین نے کہا کہ 6ستمبر کو یوم دفاع پاکستان مناتے ہوئے افواج پاکستان اور اس جنگ میں حرمت وطن پر قربان ہونے والے فوجی جوانوں اور پاکستانی شہریوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیںاسلئے کہ آج ان شہداءکی عظیم قربانیوں کے طفیل ہی ہم آزاد وطن کے شہری ہیں اور انسانی زندگی جی رہے ہیں کیونکہ آزادی و تہذیب ہی انسان و جانور کے درمیان فرق و تمیز کا باعث ہے مگر موجودہ حالات ہم سے اپنی اس آزادی کو برقرار رکھنے کیلئے من حیث القوم متحد و یکجا ہونے کا مطالبہ کررہے ہیں چونکہ پاکستان بدترین اندرونی و بیرونی خطرات سے دوچار ہے اور دشمنوں کے علاوہ منافق دوست بھی ہماری شہہ رگ پر چھری چلانے اور پیٹھ میں خنجر گھونپ دینے کی تیاری کررہے ہیں جس کیلئے وہ ہمیں مذہبی‘ مسلکی ‘ صوبائی ‘ لسانی ‘ جماعتی گروہ بندیوں میں تقسیم کرکے ہمیں قوت اتحاد سے محروم اور پاکستان کو کمزور کررہے ہیں تاکہ ہم ہمیشہ غلامی کی نادیدہ زنجیروں میں جکڑے رہیں !۔اس لئے آج کا یوم دفاع جہاںدفاع وطن کیلئے افواج پاکستان کی قربانیوں کو تسلیم اور اس کی عظمت و خدمت کو سلام پیش کرنے کا دن ہے وہیں اس عہد کی تجدید کا دن بھی ہے کہ ہم اپنی قومی وحدت‘ یکجہتی ‘ ایثار ‘ اخوت اور حب الوطنی سے پاکستان کیخلاف کی جانے والی ہر سازش کو ناکام بنادینگے اور پاکستان کے آزاد رشخص کی حفاظت ووقار میں اضافہ کیلئے ہر فوج دشمن کو مسترد کرکے ہر قدم افواج پاکستان کا ساتھ دینگے !
تو آئیے ! آج ہم عہد کریں ‘ہم ہر طرح سے ‘ ہر حال میں اپنی افواج کیساتھ ہیں اور اپنی زندگی کی آخری سانس تک افواج پاکستان پر اعتبار و فخر کرینگے