اوپن مارکیٹ میں ڈالر مزید تین روپے سستا ہوگیا۔
ملک میں آج کاروبار کا آغاز ہوتے ہی ڈالر کی قیمت میں کمی دیکھی جا رہی ہے۔ ملکی تبادلہ منڈیوں میں 1.06 روپے کمی کے بعد ڈالر 285 روپے 50 پیسے میں خرید و فروخت کا سلسلہ جاری ہے۔ڈیلرز کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر مزید تین روپے سستا ہوکر ڈالر298 روپے پر آگیا ہے۔دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج بھی کاروبار کا مثبت آغاز ہوا اور 100 انڈیکس 200 پوائنٹس اضافے سے 42 ہزار 125 پر آگیا۔واضح رہے کہ اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری دن کل مثبت رہا تھا جب کہ انٹر بینک میں مہنگا ہونے کے باوجود اوپن مارکیٹ میں ڈالر سستا ہو کر 300 سے 303 روپے کے درمیان فروخت ہوا تھا۔