چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان عمرے کی ادائیگی کے بعد اتوار کو وطن واپس لوٹیں گے۔
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان عمرے کی ادائیگی کے بعد کل سعودی عرب سے وطن واپس پہنچ رہے ہیں۔ وطن واپسی کے بعد عمران خان نو مئی کو پشاور اور گیارہ مئی کو بنوں میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔ عمران خان بارہ اور سترہ مئی کو جلسے میں شرکت کے لیے مظفرآباد اور باغ آزاد کشمیر کا دورہ بھی کریں گے۔ پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق عمران خان چودہ مئی کو لندن کے دورے پر روانہ ہوں گے۔ لندن سے واپسی پر چیئرمین تحریک انصاف بیس مئی کو فیصل آباد کے ممکنہ جلسے سے خطاب کریں گے۔