محکمہ موسمیات نےکئی علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش کی نوید سنا دی۔
ملک کے زیادہ تر علاقوں میں اگلے دو روز تک موسم خشک رہے گا۔۔ موسم کا حال بتانے والوں نے کہا ہے کہ ہفتے کے روز اسلام آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ ڈویژن، مالاکنڈ اور ہزارہ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو گی۔۔ پشاور، مردان، بالائی فاٹا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی بادل جم کر برسیں گے۔۔ پہاڑوں پر برف باری کا بھی امکان ہے۔۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد اور کوئٹہ میں اٹھارہ، لاہور میں تیس، کراچی میں چونتیس اور پشاور میں چوبیس ڈگری درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔۔ میٹ آفس کے مطابق استور، مالم جبہ، سکردو، کالام اور مری میں برف باری ہوئی۔۔ دوسری طرف موسم سے لطف اندوز ہونے کے لئے شہریوں نے سیاحتی مقامات کا رُخ کرلیا ہے،،