ساٹھ دن کےآرام سے اب ملیں گے17 لاکھ-
فرانس میں 60 دن تک بسترپرآرام کریں اور17 لاکھ روپے کمائیں
اس کے لیے آپ کو 60 دن تک مسلسل بستر ہی پر پڑے رہنا ہوگا اور اپنے سارے کام بستر ہی پر پڑے پڑے کرنا ہوں گے، فوٹو؛ فائلپیرس: فرانس کے ایک ادارے نے اپنی نوعیت کی انوکھی پیشکش کی ہے جس میں آپ اگر مسلسل 60 دن تک بستر پر پڑے پڑے آرام کرسکتے ہیں تو ادارہ آپ کو 16 ہزار یورو یعنی 17 لاکھ پاکستانی روپے دے گا اور اس عرصے میں آپ کے سارے اخراجات بھی اسی ادارے کے ذمے ہوں گے۔اس کے لیے شرط یہ ہوگی کہ 60 دن تک آپ کو مسلسل بستر ہی پر پڑے رہنا ہوگا اور کھانے پینے سے لے کر رفع حاجت تک، سب کچھ بستر ہی پر کرنا ہوگا جب کہ یہ انتظام بھی اسی ادارے کی جانب سے کیا جائے گا۔