فیصل آباد میں مسلم لیگن اور تحریک انصاف کے درمیان تصادم میں ہلاک ہونیوالے کارکن اصغر کی ہلاکت کا ںوٹس لیتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب نے آر پی او فیصل آباد سے رپورٹ طلب کر لی ہے
ناولٹی چوک میں جاں بحق ہونیوالے تحریک انصاف کے کارکن کی ہلاکت پر وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے نوٹس لیتے ہوئے آر پی اور فیسل آباد سے فوری رپورٹ طلب کر لی ہے دوسری جانب سی سی پی او فیسل آباد کا کہنا ہے کہ قاتل کی شناخت شاہد کے نام سے ہو چکی ہے جو سمن آباد مدنی کالونی فیصل آباد کا رہائشی ہے جس کی گرفتاری کیلے چھاپے مارے جا رہے ہیں ،،اس سے قبل وزیر اعلیٰ پنجاب نے ایک بیان میں کہا کہ احتجاج کی آڑ میں کسی کو انتشار پھیلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی اورقانون ہاتھ میں لینے والوں سے آہنی ہاتھوں سےنمٹا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ دکانیں زبردستی بند کرانے والوں کے خلاف قانون کے تحت سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی، ان کاکہناتھاکہ آزادی کے ساتھ کاروبار کرنا ہر شہری کا حق ہے،حکومت تاجروں اور کاروباری حضرات کو ہرممکن تحفظ فراہم کرے گی، وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے کہا کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کی ذمے داری احسن طریقے سے نبھائیں گے۔