شام نے اسرائیل پر دمشق میں ہوائی اڈے کے قریب بمباری کا الزام عائد کیا ہے،سیرئین آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے دعویٰ کیا ہے کہ شامی حکومت نے داعش کی پیشقدمی روکنے کے لیے مہلک زہریلی گیس کلورین کا استعمال کیا، ادھر کابل سے شام پہنچنے والے آٹھ طلبا داعش میں شامل ہو گئے،
شام کی فوج کی جانب سے سرکاری ٹی وی پر جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی طیاروں نے دمشق انٹرنیشنل ایئر پورٹ اور دیماس کے قصبے کے قریب بمباری کی،،،، ان حملوں میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ۔ شام کی جانب سے ان حملوں کو ’براہِ راست جارحیت‘ قرار دیتے ہوئے کہا گیا کہ یہ حملے شامی حکومت کے مخالفین کی مدد کرنے کے لیے کیے گئے سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کے مطابق لبنان اور شام کی سرحد پر دیماس کے قریب دس دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔ دمشق کے مشرقی مضافاتی علاقے خان الشیش میں آٹھ دفعہ فضائی بمباری کی گئی اور دمشق ایئرپورٹ کے قریب ایک گودام حملے کی زد میں آیا۔ انسان حقوق کے ادارے نے دعویٰ کیا ہے کہ شامی حکومت نے، صوبہ دیرالزورکے علاقے الحوائقہ میں داعش کے خلاف کلورین گیس کا استعمال کیا۔دوسری جانب افغان سکیورٹی ذرائع کے مطابق اب تک آٹھ طلبا اسلامک اسٹیٹ میں شمولیت کے لیے روانہ ہو چکے ہیں۔ایسی اطلاعات بھی ہیں کہ افغانستان کے کئی عسکریت پسندوں نے اسلامک اسٹیٹ کی بیعت کا اعلان کر دیا ہے۔ چند مقامی طالبان کمانڈروں نے اسلامک اسٹیٹ کے سینیئر اراکین کے ساتھ ملاقاتیں بھی کی ہیں۔