ورچوئل سنٹر فار چائلڈ سیفٹی کے 3 ماہ مکمل، کارکردگی رپورٹ جاری
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پر قائم کردہ ورچوئل سنٹر فار چائلڈ سیفٹی نے3 ماہ مکمل ہونے پر کارکردگی رپورٹ جاری کردی۔تفصیلات کے مطابق ورچوئل چائلڈ سنٹر میں 3 ماہ میں 16 ہزار 645 سے زائد شکایات موصول ہوئیں ۔چائلڈ سیفٹی سنٹر نے 2 ہزار 253 ایف آئی آر درج کروائیں۔چائلڈ سیفٹی سنٹر نے 14 ہزار 220 سے زائد کیسز کو ایکشن كروا دیا اور 172كیسز زیر تفتیش ہیں۔4ہزار108 گمشدہ میں سے 3ہزار823 بچوں کو اپنوں سے ملوادیا گیا جن میں سے 279 تاحال گمشدہ میں سے 262 کی ایف آئی آرز درج کروائیں گئیں۔2ہزار172 اغواء شدہ بچوں میں 1ہزار924 کو ملوادیا گیا جن میں سے 245 تاحال اغواءاور 228 بچوں کی ایف آئی آرز درج کروائیں گئیں۔2 ہزار94 ملنے والےبچوں میں سے 2ہزار کو ورثا کے حوالے کردیا،93 تاحال غیر شناخت شدہ ہیں۔ملنے والے بچوں میں سے 30 بچےچائلڈپروٹیکشن ڈیپارٹمنٹ،38 ایدھی سنٹر،16دارالامان2 یتم خانہ اور 7 کو باقی سنٹرز میں حوالے کیا گیا۔2 ہزار 72بچوں سے زیادتی کی شکایت پر1 ہزار 72 ایف آئی آرزدرج جن میں سے 356 مجرمان گرفتار اور310 کے چالان جمع کروادگئے۔ورچوئل چائلڈ سیفٹی سنٹر 15 کال، پنجاب پولیس پاکستان ایپ،چائلڈ پروٹیکشن بیورو اور"چیٹ" کے ذریعے شکایت درج کر رہا ہے۔پنجاب بھر سے گمشدہ یا ملنے والے بچوں کی پولیس رپورٹ،میرا پیارا ایپ اور 15 کال کے ذریعے موصول ہونے والی معلومات کا ڈیٹا بھی جمع کیا جا رہا ہے۔گمشدہ یا ملنے والے بچوں کو ورثاء سے ملوانے کے لیے سیف سٹی ورچوئل سنٹر فار چائلڈ مدد گار ثابت ہو رہا ہے۔