دور دراز علاقوں میں بھی تیز تر موبائل انٹرنیٹ کی فراہمی کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں : وزیراعظم
وزیراعظم سے وی آن (VEON) گروپ کے چئرمین جناب آوگی کے فیبیلا (Augie K Fabela) کی قیادت میں 5 رکنی وفد کی ملاقات حکومت ٹیلی کمیونیکیشن کے شعبے کی ترقی و ترویج کے لیے کوشاں ہے : وزیراعظم آئندہ تین سالوں میں پاکستان سے IT کی برآمدات کو 25 بلین ڈالر تک پہنچانے کے ہدف کے حصول کیلئے پر عزم ہیں: وزیراعظم دور دراز علاقوں میں بھی تیز تر موبائل انٹرنیٹ کی فراہمی کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں : وزیراعظم پاکستان میں تیز تر اور قابل اعتماد انٹر نیٹ سروسز کے لئے 5G انٹرنیٹ کی سروسز متعارف کرانے کیلئے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں : وزیراعظم 5 جی سروسز کی بدولت ڈیجیٹل پاکستان کے ویژن کا حصول ممکن ہو سکے گا : وزیراعظم پاکستان میں کیش لیس اور ڈیجیٹل معیشت کے فروغ کے حوالے سے ٹیلی کام سیکٹر کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے : وزیراعظم وی آن کی سبسیڈئری JAAZ گروپ پاکستان میں ٹیلی کمیونی کیشن اور فنانشل ٹیکنالوجی کے شعبے میں اہم کردار کر رہا ہے : وزیراعظم پاکستان میں انفارمیشن ٹیکنالوجی ، ڈیجیٹائز یشن اور مصنوعی ذہانت کے فروغ کے حوالےسے وی آن گروپ کے ساتھ مل کر کام کرنے کے خواہاں ہیں : وزیراعظم وفد کی ملک میں حالیہ معاشی استحکام کے حوالے سے حکومتی کوششوں کی تعریف پاکستان آئی ٹی و ٹیلی کام کے شعبے میں سرمایہ کاری کے حوالے سے ایک اہم ملک بن چکا ہے : وفد کی گفتگو ملاقات میں وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام شزا فاطمہ ، وزیرمملکت برائے خزانہ و محصولات علی پرویز ملک ،وزیر اعظم کے کوآرڈینیٹر رانا احسان افضل اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران بھی موجود تھے۔