پنجاب کے سابق وزیرقانون رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کا ایجنڈا یہ ہےکہ جس شہرجائیں گے،،وہاں ایک بندہ ماریں گے،فیصل آباد میں فائرنگ کرنے والے کا تعلق مسلم لیگ سے نہیں،اس شخص کو پہلے کبھی نہیں دیکھا،
فیصل آباد میں نیوزکانفرنس کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ کچھ چینلوں پر غلط خبر چلائی گئی کہ کل فائرنگ کرنے والا شخص میرے یا میرے بیٹےکا گن مین ہےاور اس کا نام ندیم مغل ہے،جبکہ میڈیا میں بھی اس کے بارے میں غلط خبریں پھیلائی گئیںان کا کہنا تھا کہ فائرنگ کرنے والے شخص کا تعلق ان کے حلقے سے نہیں ہےرانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ سانحہ فیصل آباد کا مقدمہ تحریک انصاف کی مقامی قیادت کے کہنے پر درج کیا گیا ہےتحریک انصاف کی ریلی میں زیادہ تر لوگ لاہور اور اسلام آباد سے آئے تھےجبکہ ان میں پی ٹی آئی کے کارکنوں کی تعداد بہت کم تھی،،رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے کارکن گذشتہ روزمظاہرے کے دوران انہیں للکارتے رہے،،تاہم تاجر براداری نے عمران خان کی کال کو مسترد کردیا اور ہڑتال نہیں کی اس لیے تاجر تنظیموں کے شکر گزار ہیں،،ان کاکہنا تھا کہ مقدمے میں دو افراد کا ذکر کیا گیا جن کو میڈیا کے سامنے بھی پیش کیا جارہا ہے،رانا ثناء اللہ کا کہنا تھاکہ اس بات کا شکر کرتے ہیں کہ فائرنگ کرنے والے شخص کی تصویر کو کیمرے کی آنکھ نے محفوظ کرلیا ہے،،فیصل آباد میں تحریک انصاف نے مظاہرے کے نام پر جلاؤ گھیراؤ کیا جس کی مذمت کرتے ہیں،