زمین ڈاٹ کام کے سی ای او ذیشان علی خان کا کہنا ہے کہ رئیل اسٹیٹ کے شعبے سے متعلق اہم اور مفید معلومات رئیل اسٹیٹ ایجنٹس کو دیتے رہیں گے تاکہ اس شعبے میں مستقل ترقی کا عمل جاری رہ سکے
کراچی میں دو روزہ رئیل اسٹیٹ اور ٹیکنالوجی کے حوالے سے کانفرنس کا انعقاد کیا گیا ، اس موقع پر زمین ڈاٹ کام کے سی ای او نے ذیشان علی کا کہنا تھا کہ کانفرنس کے انعقاد کا بنیادی مقصد رئیل اسٹیٹ کے کاروبار سے وابستہ لوگوں کو جدید سہولیات سے آگاہ کرنا ہے کہ وہ کس طرح ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے اپنے کاروبار کو مزید بہتر بنا سکتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ایسے پروگراموں کے زریعے نہ صرف سٹیٹ ایجنٹس کو انٹرنیٹ کے بڑھتے ہوئے استعمال اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے بارے میں اہم اور کارآمد معلومات فراہم کی جائیں گی جس سے انکو یہ اندازہ ہوگا کہ بدلتے ہوئے رجحانات کا کیسے فائدہ حاصل کیا جاسکتا ہے۔