اہم شخصیات کیلئے جیل رولز کیا ہوتے ہیں،جانتے ہیں اس رپورٹ میں۔
وزیراعظم سے ایک بار پھر جیل کا سفر، میاں نواز شریف اور ان کی صاحبزادی ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا بھگتیں گے۔ ذرائع کے مطابق پنجاب کی دو جیلوں لاہور کی سینٹرل جیل کوٹ لکھپت اور راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ دونوں بڑی جیلوں میں سے کسی بھی ایک جیل میں رکھے جانے کا امکان ہے۔ ماضی کی بات کی جائے تو سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو کو سہالہ کے قریب ایک ریسٹ ہاؤس میں رکھا گیا تھا، اسی طرح مریم نواز کو ہاؤس اریسٹ یا کسی سرکاری ریسٹ ہاؤس کوسب جیل قرار دے کر وہاں رکھا جاسکتا ہے، ایسا اسی صورت ممکن ہے جب قیدی کی جان کو خطرہ ہو۔۔۔ جیل رولز کے مطابق سیاسی شخصیت کیلئے جیل کے اس حصے کو بیئر رومز یعنی بی کلاس کہا جاتا ہے، بی کلاس میں سیاسی شخصیت کی خدمت کیلئے اچھے کردار کے حامل دو قیدی دیئے جاتے ہیں۔ قیدی جیل یونیفارم کے بجائے عام کپڑے پہن سکتا ہے، اسے روزانہ گھر سے آیا کھانا یا وہیں کھانا پکانے کی اجازت بھی ہوتی ہے۔ بی کلاس قیدی کو ٹی وی، ائیر کنڈیشنر اور اخبار کی سہولت کیلئے سیکرٹری داخلہ کی اجازت لازمی ہوتی ہے۔