ڈاکٹر اختر ملک کی تمام ڈپٹی کمشنرز کو اضلاع میں انسداد پولیو مہم کی نگرانی خود کرنے کی ہدایت
(عرفان جمیل ڈوگر )صوبائی ٹاسک فورس برائے انسداد پولیو کا سول سیکرٹریٹ میں اجلاس۔ اجلاس کی صدارت صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر اختر ملک اور چیف سیکرٹری پنجاب عبداللہ خان سنبل نے کی۔ پنجاب کے تمام اضلاع میں قومی انسداد پولیو مہم کا آغاز 16جنوری سے ہوگا،اجلاس کو بریفنگ پانچ روزہ انسداد پولیو مہم 20جنوری تک جاری رہے گی۔ بریفنگ ڈاکٹر اختر ملک کی تمام ڈپٹی کمشنرز کو اضلاع میں انسداد پولیو مہم کی نگرانی خود کرنے کی ہدایت۔ ہائی رسک اضلاع لاہور، راولپنڈی اور فیصل آباد میں 100فیصد کوریج کو یقینی بنایا جائے۔ڈاکٹر اختر ملک بچوں کی صحت اور محفوظ مستقبل کیلئے ملک کو پولیو فری بنانا ہوگا۔ ڈاکٹر اختر ملک کوالٹی چیک کرنے کی سیمپلنگ (LQAS)میں کامیابی کا تناسب 95فیصد سے کم نہ ہو۔عبداللہ خان سنبل صحت عامہ ریاست کی ذمہ داری ہے، غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ عبداللہ خان سنبل ملتان، ڈی جی خان اور راجن پور کے ڈپٹی کمشنرز سے نومبرکی مہم میں خامیوں سے متعلق رپورٹ طلب۔ پولیو کے خاتمے کیلئے سب کو ملکر قومی جذبے سے کام کرنے کی ضرورت ہے۔عبداللہ خان سنبل پولیو کے خاتمے کی کوششوں میں بین الاقوامی اداروں کا تعاون قابل ستائش ہے۔عبداللہ خان سنبل سیکرٹری پرائمری ہیلتھ ڈاکٹر ارشاد احمد نے اجلاس کو بریفنگ دی۔ انسداد پولیو مہم کے دوران دو کروڑ20لاکھ سے زائدبچوں کو پولیو ویکسیئن کے قطرے پلائے جائیں گے۔ بریفنگ مہم کیلئے 84ہزار پانچ سو موبائل ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں، دو لاکھ پولیو ورکرز خدمات سرانجام دیں گے۔ بریفنگ پولیو کے خاتمے کیلئے کام کرنے والے عالمی اداروں کے نمائندوں اور متعلقہ افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔ تمام ڈویژنل کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے۔