اوورسیز پاکستانی فون لا سکتے ہیں، اضافی فون پر ٹیکس ہوگا: فواد چوہدری
اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ اوورسیز پاکستانی اپنے ہمراہ ایک فون لا سکتے ہیں اس پر ٹیکس نہیں ہوگا البتہ اضافی فون پر ٹیکس ادا کرنا ہوگا۔وفاقی وزیر اطلاعات نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا ہے کہ ہم 2 ارب ڈالر کے موبائل درآمد کر رہے ہیں اس پر ٹیکس نہیں لگائیں گے تو کیسے چلے گا۔
فواد چوہدری نے کہا کہ 60 ڈالر سے کم قیمت کے فون پر ٹیکس نہ ہونے کے برابر ہے تاہم مہنگے فون پر 38 فیصد ٹیکس ہے، اس سے زیادہ مناسب ٹیکسیشن کیا ہوگی، ٹیکس کلچر کو اپنانا ہوگا