کراچی میں عدالتی حکم پر صوبائی محکمہ ٹرانسپورٹ کی سترہ شرائط
چنگچی رکشہ ایسوسی ایشن کے صدرعاطف رضا کے مطابق عدالتی حکم کے بعد صوبائی محکمہ ٹرانسپورٹ کی سترہ شرائط کے مطابق موٹرسائیکل رکشے کا نیا ماڈل تیار کیا گیا ہے، نئے چنگچی رکشے میں سو سی سی موٹرسائیکل، چار سواریوں کی گنجائش، آگے اور پیچھے سیفٹی گارڈ جبکہ سامنے اور اطراف کے شیشوں سمیت دیگر نئی تبدیلیاں کی گئی ہیں، نئے چنگچی رکشوں کو موٹروہیکل ڈیپارٹمنٹ نے فٹ قرار دیکر اسے لاء بک میں بھی شامل لیا ہے، جبکہ روٹس کے لئے حکومت کو فہرست بھی دے دی گئی ہے، دوسری جانب چنگچی رکشہ ڈرائیورز کا کہنا ہے کہ غربت کے باعث تمام نئی شرائط پر پورا اترنا ممکن نہیں۔روٹس کی منظوری کے بعد موٹرسائیکل رکشوں کو مقررہ روٹس پر چلانے کی اجازت ہوگی، کیمرامین سلمان مصطفی کے ساتھ فیضان جلیس وقت نیوز کراچی