کچرے سے بجلی کی پیدوار شروع کرنے کے منصوبے میں اہم پیشرفت
ملک میں کچرے سے بجلی کی پیدوار شروع کرنے کے منصوبے کیلیے پیشرفت ہوئی ہے۔ ملک میں بجلی کی ضروریات پوری کرنے کیلیے کچرے سے بجلی کی پیدوار شروع کرنے کے منصوبے کیلیے پیشرفت کی گئی ہے۔ اس حوالے سے نیپرا نے نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی سے جون تک حتمی لائحہ عمل مانگ لیا ہے۔ نیپرا کی جانب سے توانائی بحران پر قابو پانے کے علاوہ ماحول و صاف بنانے کا مشن بھی زیر غور ہے جس کے تحت این ٹی ڈی سی سے 30 جون تک تفصیلات طلب کی گئی ہیںکہ وفاقی وصوبائی اداروں سے معلومات حاصل کی جائیں۔