نوازشریف کےمیرے بارے میں بیانات انکی گھبراہٹ کی عکاسی ھے۔ پرویز مشرف
دبئی (ویب ڈیسک ) وفاقی حکومت اور چیف جسٹس کے احکامات میں زمین وآسمان کو فرق ہے ایسے میں پارٹی کے عہدے داروں کارکنوں نے مشورہ دیا ہے کہ جب تک شفاف احکامات نا ہوں آس پر عمل کرنا ناگزیر ہے،خواجہ آصف کی نااہلی میں واضح عدلیہ کا فیصلہ آیا ہے جبکہ میرے معاملے میں شک وشکوک واضح ہیں ایسے میں مجھے پاکستان آنے کیلئے پارٹی ورکرز کی رضامندی نہیں جبکہ میں پاکستان جلد از جلد آنا چاہتا ہوں یہ بات آل پاکستان مسلم لیگ کے چیئرمین سابق صدر و ریٹائرڈ جنرل پرویز مشرف نے دبئی میں APML دبئی چیپٹرز کے عہدے داروں و کارکنوں کی جانب سے دی گئی ایک افطار پارٹی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی،انہوں نے مزید کہا کہ اب جبکہ پاسپورٹ وشناختی کارڈ بنانے کے احکامات دے دیئے گئے ہیں میں اپنے قانونی مشیروں سے مشورہ کرکے پروگرام مرتب کروں گا، اس موقع پر نااہل نوازشریف کے میرے بارے میں بیانات انکی گھبراہٹ کا اظہار ہے،انہوں نےکہا کہ ہمیں پاکستان بھر سے الیکشن درخواستیں موصول ہوئی ہیں انشاءاللہ ہم چاروں صوبوں سے الیکشن لڑیں گے،مجھے پاکستان سے کئی الیکٹیبل سیاسی رہنما پاکستان آنے پر میرے حق میں وتھ ڈرا ہونیکی پیشکش کررہے ہیں،انہوں نے مزید کہا کہ میں نے کامیابی کے ساتھ 9سال ملک کی باک دوڑ سنبھالی ھے میں کبھی کنفیوز نہیں ہوا مگر اس وقت ملک میں ایسی صورتحال پیدا کردی گئی ہے کہ میں کنفیوژن کا شکار ہوں، اس موقع پر پاکستان سے تشریف لائے ہوئے آل پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی سیکریٹری جنرل ڈاکٹر محمد امجد نے کہا ہے کہ پارٹی سربراہ سید پرویز مشرف ملک بھر سے چار اور میں سات قومی اور ایک صوبائی حلقے سے انتخابات میں حصہ لوں گا۔خواتین اور اقلیتی نشستوں کی لسٹیں بھی جمع کروا دی گئیں۔انہوں نے کہا کہ عام انتخابات کے لئے پارٹی چیئرمین سید پرویز مشرف کی طرف سے قومی اسمبلی کے حلقہ نمبر1چترال،حلقہ نمبر188لیہ اور حلقہ نمبر247کراچی سے کاغذات نامزدگی جمع کروادیئے گئے ہیں۔میں نے اپنی طرف سے قومی اسمبلی کے حلقہ نمبر1چترال سے کورنگ کینڈیڈیٹ کی حیثیت سے اور اسلام آباد کے حلقوں52 اور 53، حلقہ نمبر98 بھکر،حلقہ نمبر112 ٹوبہ ٹیک سنگھ اور حلقہ نمبر 148ساہیوال سے جبکہ بھکر 4 کے صوبائی حلقہ نمبر 92 سے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے ہیں۔ جبکہ آل پاکستان مسلم لیگ نے خواتین اور اقلیتوں کی مخصوص نشستوں کی فہرستیں بھی الیکشن کمیشن کو جمع کروا دی ہیں۔تقریب سے یو اے ای چیپٹرز کے صدر محمد شہزاد غوث،سیکریٹری جنرل رائے شیر علی و دیگر حضرات نے مختصر خطاب کیا جبکہ متعدد افراد نے پارٹی میں شمولیت اختیار کی اور پارٹی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا