نگران وزیر اعظم نے زلفی بخاری کا نام ای سے ایل سے نکالنے کے معاملے کا نوٹس لے لیا۔
زلفی بخاری کا نام ای سی ایل سے نکالے جانے پر نگران وزیراعظم جسٹس ریٹائرڈ ناصر الملک نے رد عمل کااظہار کیا ہے۔ انہوں نے معاملے پر وزارت داخلہ سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ زلفی بخاری چارٹرڈ طیارے کے ذریعے عمران خان اور اہلخانہ کے ہمراہ عمرے کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب گئے ہیں۔ زلفی بخاری کو عمران خان کے ہمراہ نور خان ایئر بیس پر روکا گیا تھا تاہم زلفی بخاری نے اپنا نام ای سی ایل سے نکلوانے کے لیے کافی تگ و دو کی جس میں وہ بلآخر کامیاب ہوگیا اور ان کا نام ای سی ایل سے نکال دیا گیا۔ وزارت داخلہ نے زلفی بخاری کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے بعد امیگریشن حکام کو احکامات جاری کیے جس کے بعد انہیں سعودی عرب جانے کی اجازت دی گئی۔