الیکشن کمیشن نے یاسمین شاہ کی بی اے کی ڈگری جعلی قراردیتے ہوئے تمام مراعات واپس کرنے کا حکم دے دیا
الیکشن کمیشن نے سابق اسپیکرقومی اسمبلی فہمیدہ مرزا کی جانب سے یاسمین شاہ کیخلاف نااہلی درخواست پرتفصیلی فیصلہ جاری کردیا۔الیکشن کمیشن نے سابق سینیٹریاسمین شاہ کی بی اے کی ڈگری جعلی قراردیتے ہوئے تمام مراعات واپس کرنے کا حکم دے دیا۔الیکشن کمیشن کے حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ یاسمین شاہ تعلیمی قابلیت سے متعلق غلط بیانی کرکے دوہزارتین میں سینیٹر منتخب ہوئیں۔یاسمین شاہ کی دوہزارتین سے سینیٹر کی کامیابی کا نوٹیفکیشن بھی واپس لینے کا حکم دے دیا