بھارت اور قطرکے درمیان نئی سمندری لائن کھول دی گئی۔
بھارت اور قطرکے درمیان مال کی براہ راست ترسیل کے لیے نئی سمندری لائن کھول دی گئی ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق قطر اور بھارت کے درمیان مال کی براہ راست ترسیل کے لیے نئی سمندری لائن کھول دی گئی ہے ۔قطر کی وزارت مواصلات اور خبر رسانی کی طرف سے جاری اعلان میں بتایا گیا ہے کہ نئی سمندری لائن سے بھارت کی مندرا اور نہاوا شیو بندرگاہوں اور قطر کی حماد بندرگاہ کے درمیان ہفتے میں ایک بار بحری جہازوں کی آمدورفت ہو گی ۔پہلے بحری جہاز کے ذریعے 710کنٹینر قطر پہنچائے جائیں گے بعد میں ضرورت کے مطابق اس تعداد کو بڑھایا جائے گا ۔ترک پرچم والے بحری جہازوں کی الروویس بندرگاہ سے اور روس اور چین سمیت متعدد ممالک کی حماد بندر گاہ تک براہ راست مال لے جانے کے لیے بحری لائنوں کو بڑھانے کے لیے کوششیں جاری ہیں ۔سعودی عرب ،متحدہ عرب امارات اور بحرین کی طرف سے قطر پر بری بحری اور فضائی پابندیاں لگانے کے بعدقطر کے لیے نئے بحری راستے کھولنے کے موضوع پر سرگرمیوں کا آغاز کر دیا گیا ہے۔