یوگنڈا: اماراتی ایئرہوسٹس جہاز سے چھلانگ لگانے سے زخمی
اماراتی ایئرلائنز کی ایئر ہوسٹس نے یوگنڈا انٹرنیشنل ا یئرپورٹ پر جہاز سے چھلانگ لگانے سے شدید زخمی ہو گئیں۔ غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق یوگنڈا انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر دبئی جانے والی امارات ایئرلائنز کی پرواز میںمسافروں کی آمد شروع ہی ہوئی تھی کہ اچانک ایک ایئرہوسٹس نے جہاز کا ہنگامی دروازہ کھولا اور نیچے چھلانگ لگادی۔ عینی شاہدین کا کہناہے کہ ایئر ہوسٹس منہ کے بل نیچے گری تھی جہاں کانچ بھی پڑا ہوا تھا۔ ایئرہوسٹس کو انتہائی زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا تاہم اسکے چھلانگ لگانے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔